صوابی انتخابی دھاندلیوں کے خلاف تحریک انصاف کا دھرنا پولیس کا لاٹھی چارج

راتوں رات نتائج تبدیل کئے گئے، پہلے نتائج میں تحریک انصاف کے امیدوار رنگیز کو ہزار ووٹوں سے برتری حاصل تھی,مظاہرین

مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس سے کئی کارکن زخمی ہو گئے ، فوٹو: ایکسپریس نیوز

انتخابی نتائج کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس کے لاٹھی چارج سے تحریک انصاف کے کئی کارکن زخمی ہوگئے۔


خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 36 کے انتخابی نتائج کے خلاف تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے ریٹرننگ افسر کے دفتر کے باہر احتجاج کیا اور دھرنا دیا۔ جس کے باعث شاہ منصور روڈ پر ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی۔ مظاہرین کاکہنا تھا کہ ابتدائی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار کو اپنےمخالف پربرتری حاصل تھی لیکن بعد میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کو کامیاب قرار دے دیا گیا جبکہ ریٹرننگ افسر نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست بھی مسترد کر دی ہے۔ احتجاج کے دوران پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا جس سے کئی کارکن زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے لاہور اور راولپنڈی میں بھی مسلم لیگ (ن) پر دھاندلیوں کا الزام عائد کیا ہے۔
Load Next Story