لاہورتحریک انصاف نے انتخابی دھاندلیوں کے خلاف دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا
ڈیفنس کے غالب روڈ پر گزشتہ 3 روز سے جاری دھرنا ختم کیا جارہا ہے، انتخابی دھنادلیوں کے خلاف احتجاج جاری رہے گا،حامد خان
ISLAMABAD:
تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 پر انتخابات کے دوران مسلم لیگ (ن) کی مبینہ دھاندلیوں کے خلاف دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق این اے 125 سے تحریک انصاف کے امیدوار حامد خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیفنس کے غالب روڈ پر گزشتہ 3 روز سے جاری دھرنا ختم کیا جارہا ہے تاہم انتخابی دھنادلیوں کے خلاف احتجاج جاری رہے گا اس لئے ہر شام اسی جگہ پر شام 6 سے رات 8 بجے تک دھرنا دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد گزشتہ 3 روز سے غالب روڈ پر دھرنا دئے بیٹھی تھی جس کی وجہ سے علاقے میں کاروبا زندگی مکمل طور پر مفلوج ہوگیا تھا۔