پی سی بی نے 21 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا
سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے.
پی سی بی نے 21 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا، 9 پلیئرز کو ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ کا 5 ماہ کی تاخیر سے اعلان کیا گیا ہے تاہم اس کا اطلاق جنوری 2013 سے ہو گا، سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، اے کیٹگری میں مصباح الحق ، محمد حفیظ ، شاہد آفریدی ، یونس خان اور سعید اجمل شامل ہیں، بی کیٹگری میں عمر گل ، عمر اکمل ، اظہر علی ، اسد شفیق ، جنید خان ، عبدالرحمان ، شعیب ملک اور ناصر جمشید شامل ہیں جبکہ سی کیٹگری میں محمد عرفان ، کامران اکمل ، عمران فرحت ، توفیق عمر ، اعزاز چیمہ ، عدنان اکمل ، فیصل اقبال اور احمد شہزاد شامل ہیں۔
اے کیٹگری سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کو اب 3 لاکھ 60 ہزار 525 روپے ملیں گے، بی کیٹگری میں 2 لاکھ 50 ہزار 700 جبکہ سی کیٹگری میں ایک لاکھ 3 ہزار 750 روپے تنخواہ دی جائے گی، ماہانہ وضائف پانے والوں کو اکہتر ہزار 300 روپے دیئے جائیں گے.