گوجرانوالہڈسٹرکٹ جیل کے 40 قیدیوں میں ایڈز کا انکشاف

ایڈز کے تمام مریض نشے کے عادی ہیں اور اس کے لئے انجیکشن استعمال کرتے ہیں، پیتھالوجسٹ سول اسپتال

حکومت نے منظور شدہ بجٹ میں سے پہلے سہ ماہی میں 71ملین روپے جاری کیے تھے جس کے بعدگزشتہ سال سے بجٹ کی دوسری قسط جاری نہیں کی۔ فوٹو: فائل

ڈسٹرکٹ جیل کے 40 قیدیوں میں ایڈز کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد مزید قیدیوں کے ٹیسٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل کے طبی عملے نے 40 بیمار قیدیوں کے خون کے نمونے معائنے کے لئے سول اسپتال بھجوائے تھے جہاں تمام قیدیوں کے خون میں ایڈز کے وائرس کا انکشاف ہوا۔ اسپتال کے پیتھا لوجسٹ ڈاکٹر تنویر کا کہنا ہے کہ ایڈز کے یہ تمام مریض نشے کے عادی ہیں اور اس کے لئے انجیکشن استعمال کرتے ہیں۔ اس لئے خدشہ ہے کہ جیل میں ایڈز کے مریض قیدیوں کی تعداد کئی زیادہ ہے۔

ڈاکٹر تنویر کا کہنا ہے کہ ایڈز ایک لاعلاج مرض ہے اور اس کی ادویات بہت مہنگی ہیں اس لیے حکومتی سطح پر اس کے لیے کام کرنا ہو گا۔ مریضوں کے خون کے مزید تجزیے کے بعد انہیں پنجاب ایڈز پروگرام لاہور ریفر کر دیا جائے گا تاکہ ان کا علاج اور اس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔
Load Next Story