این اے 250 کے 43 پولنگ اسٹیشنز پر 19 مئی کو فوج کی نگرانی میں دوبارہ پولنگ ہوگی
اسی حلقے میں سندھ اسمبلی کی دو نشستوں پی ایس 112 اور پی ایس 113 پر بھی دوبارہ پولنگ ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 250 کے 43 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے لئے شیڈول جاری کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 250 کے 43 پولنگ اسٹیشنز پر 19 مارچ کو دوبارہ پولنگ ہوگی، ان پولنگ اسٹیشنز پر صبح 8 بجے سے 5 بجے تک رجسٹرڈ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ اسی حلقے میں قائم سندھ اسمبلی کی دو نشستوں پی ایس 112 اور پی ایس 113 پر بھی پولنگ ہوگی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے سخت سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نےان پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ 11 مئی کو این اے 250 کے 43 پولنگ اسٹیشنز پر سہ پہر تک پولنگ شروع نہیں ہوسکی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان پولنگ اسٹیشزن کے نتائج روک کر وہاں دوبارہ پولنگ کرانے کا اعلان کیا تھا۔