خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کا مینڈیٹ قبول نہیں احتجاج کریں گے فضل الرحمان

صوبے میں ایک پارٹی کو غلط مینڈیٹ دیا گیا اور مردان، پشاور اور کوہاٹ ڈویژن میں بھرپوردھاندلی کی گئی، فضل الرحمان

خیبر پختون خواہ میں حقیقی عوامی مینڈیٹ کی حکومت لائیں گے، فضل الرحمان۔ فوٹو: فائل

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کا مینڈیٹ قبول نہیں ہے ، الیکشن کے دوران ہونے والی بے قاعدگیوں اور دھاندلی کے خلاف مختلف اضلاع میں بھرپور مظاہرے کئے جائیں گے۔


پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ صوبے میں ایک پارٹی کو غلط مینڈیٹ دیا گیا اور مردان، پشاور اور کوہاٹ ڈویژن میں بھرپوردھاندلی کی گئی جس کی مکمل ذمہ داری الیکشن کمیشن پر عائد ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ کئی مقامات پر دوبارہ گنتی اور انتخابات کی ضرورت ہے کیونکہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانےمیں ناکام رہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں حقیقی عوامی مینڈیٹ کی حکومت لائیں گے جس کے لیے ان کی کوششیں جاری ہیں، خیبرپختونخوامیں حکومت سازی کےلیےنوازشریف سےرابطہ ہواہے جب کہ ہمارے آزاد اور دیگر سیاسی جماعتوں کےساتھ رابطے ہیں۔
Load Next Story