شمالی کوریا نئے میزائلوں کی تیاری میں مصروف ہے امریکی رپورٹ
سیٹلائٹ نے شمالی کوریا میں ایسی تنصیب کی نشاندہی کی ہے جہاں ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائلوں کی تیاری ہو رہی ہے
امریکی خفیہ سیٹلائٹ کی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ شمالی کوریا نئے میزائلوں کی تیاری پر کام کر رہا ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس تنصیب میں میزائل سازی کا یہ کام کس حد تک کیا جا چکا ہے۔
خبر رساں اداروں نے واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی کوریا بظاہر نئے بیلسٹک میزائلوں کی تیاری پر کام کر رہا ہے۔ ایک اعلیٰ امریکی اہلکار نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا ہے کہ جاسوس سیٹلائٹ نے شمالی کوریا میں ایک ایسی تنصیب کی نشاندہی کی ہے، جہاں ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائلوں کی تیاری ہو رہی ہے۔
اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر اس امریکی اہلکار نے کہا کہ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس تنصیب میں میزائل سازی کا یہ کام کس حد تک کیا جا چکا ہے۔
یہ وہی تنصیب ہےجہاں شمالی کوریا نے ایسا پہلا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تیار کیا تھا جو امریکا تک مار کر سکتا ہے۔ امریکہ کے ساتھ خوشگوار تعلقات کے آغاز کے وعدوں کے باوجود شمالی کوریا کی طرف سے ہونے والی اس پیشرفت کو پریشان کن قرار دیا جا رہا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے ان خبروں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے، رابطہ کرنے پر ٹرمپ انتظامیہ نے کہا کہ وہ انٹیلی جنس رپورٹوں پر تبصرہ نہیں کرتی۔