وارد ٹیلی کام پیمنٹ گیٹ وے کی فراہمی کیلئے میزان بینک کیساتھ معاہدہ
معاہدے پرسی سی او وارد، سی او میزان بینک اور سی ای او مونیٹ نے دستخط کیے
وارد ٹیلی کام نے میزان بینک کی برانچ لیس بینکنگ سروس کو وارد ٹیلی کام پیمنٹ گیٹ وے تک رسائی دینے کے لیے Monet اور میزان بینک کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں، وینچر میں Monet بطور ٹیکنالوجی پارٹنر کردار ادا کرے گا۔
اس مفاہمتی یادداشت کے ذریعے موبائل منی نیٹ ورک بنانے کے لیے وارد ٹیلی کام اور الفلاح بینک میزان بینک کے ساتھ شامل ہوگئے ہیں جو کہ برانچ لیس بینکنگ ریگولیشنز کے تحت سٹیٹ بینک کی منظوری سے مشروط ہوگا۔ مفاہمتی یادداشت پر مشترکہ طور پر وارد ٹیلی کام کے چیف کمرشل آفیسر یونس اقبال شیخ ، میزان بینک کے چیف آپریٹنگ آفیسر عارف السلام اور Monet کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی عباس سکندر نے دستخط کیے۔ وارد ٹیلی کام کے سی ای او منیر فاروقی نے کہا ہے کہ وارد کو پارٹنر بینکس کے ساتھ اپنی نوعیت کے پہلے مالی ایکو سسٹم کی ترقی میں کردار ادا کرنے پر خوشی ہے۔ اس موقع پر چیف کمرشل آفیسر وارد ٹیلی کام یونس اقبال شیخ نے کہا کہ ترقی پزیر ممالک میں معیشت کی نمو میں سیلولر ٹیکنالوجی کو کلیدی حیثیت حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ وارد پیمنٹ گیٹ وے ملک میں روزانہ کی بنیاد پر چھوٹے بڑے کاروبار میں انقلاب برپا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وارد ٹیلی کام کے وی پی سیلز وڈسٹری بیوشن سہیل جان نے کہا ہے ہمیں لوگوں کو سہولت فراہم کرنے والی ٹیکنالوجی کا حصہ ہونے پرفخر ہے۔ اس موقع پر عارف السلام نے کہا ہے کہ میزان بینک کو لانگ ٹرم گروتھ میں جدت کی طاقت کا ادراک ہے اور اس اقدام سے بینکوں کے درمیان تعاون کی فضا کو فروغ حاصل ہوگا۔ میزان بینک کے گروپ ہیڈ آپریشنز ارشد مجید نے کہا ہے برانچ لیس بینکنگ کو پاکستان کی مالی سروس میں اہم پلیٹ فارم کی حیثیت ہوگی ۔ Monet کے سی ای او علی عباس سکندر نے کہا کہ ایک ایسا ایکو سسٹم بنا رہے ہیں جو پاکستان میں مالی سروسز کے تمام سٹیک ہولڈرز کے لیے مفید ہوگا۔