مشترکہ فلمسازی سے فنکاروں کو فائدہ ہوگا علی ظفر

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، کچھ نیا پیش کرنے کے لیے ملکر سوچنا ہوگا، علی ظفر

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، کچھ نیا پیش کرنے کے لیے ملکر سوچنا ہوگا، علی ظفر فوٹو : فائل

گلوکار و اداکارعلی ظفر نے کہاہے کہ ہندوستان اورپاکستان مشترکہ فلم سازی کے لیے بیٹھ کرسوچنا چاہیے اس میں دونوں ملکوں کے فنکاروں کوفائدہ پہنچے گا۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے ایکسپریس سے گفتگو کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی ہمارے فنکاروں نے ہندوستان فلم انڈسٹری میں اپنی خدمات انجام دیں ہیں جولوگوں کے ذہنوں میں آج بھی تازہ ہیں اگرہمیں کچھ نیا پیش کرنا ہے تو ملکر سوچنا ہوگا ورنہ روایتی فلمیں بنتی رہینگی۔




انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ہمیں اپنے فنکاروں کوسپورٹ کرناچاہیے اورکوشش کرنی چاہیے کہ ان کے کام میں اگرکوئی کمی باقی ہے تواسے سنواریں انھیں سمجھائیں سینئرفنکاروں کوچاہیے کہ وہ نئے فنکاروں پرتنقیدکرنے کے بجائے ان کی تربیت کریں ہمارانوجوان پوری دنیامیں ماناجاتا ہے تعلیم کامیدان ہویاشوبزکی دنیاہم نیہرجگہاپنے ہونے کااحساس دلایاہے ایک سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھا کہ جلد پاکستانی فلم بحال ہوجائیگی ۔ واضح رہے گلوکارواداکارعلی ظفران دنوں یورپ کے کینٹ فلم فیسٹیول میں پرفارمنس کے لیے گئے ہوئے ہیں ۔
Load Next Story