عدالت کے حکم پرپولیس افسرکاگھرپرچھاپہ2بچیاں بازیاب

عدالت نے بچیوں کو والد فیصل حمید کے ہمراہ کل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے.

شوہر مارپیٹ اور جھگڑے کے بعدبچیوں کو لے گیا،ایک شیر خوارہے،خاتون فوٹو فائل

ISLAMABAD:
سیشن جج جنوبی حسن فیروز کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ بلوچ کالونی اور بیلف عارف حسین نے دو بچیوں کی بازیابی کیلیے منظورکالونی کے رہائشی فیصل حمید کے گھر پر چھاپہ مار کر شیرخوار مقدس اور تین سالہ مہک کو بازیاب کرلیا،عدالت نے بچیوں کو والد فیصل حمید کے ہمراہ کل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے،


تفصیلات کے مطابق درخواست گزار مسماۃ آمنہ بی بی نے ضابطہ فوجداری کے ایکٹ حبس بے جا کی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ اس کی شادی مارچ 2008میں منظور کالونی کے رہائشی فیصل حمید سے ہوئی تھی جو کہ نشے کا عادی اور مارپیٹ کرنا اس کا وطیرہ ہے،اس نے حسب عادت 15جون کو بچیوں سمیت گھر سے مار کرنکال دیا تھا بعدازاں تین روز قبل وہ نشے کی حالت میں گھر آیا اور زبردستی اس کے دونوں معصوم بچیوں کو اپنے ہمراہ لے گیا
Load Next Story