فوج کی نگرانی میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں جماعت اسلامی

عوام جعلی مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کرتے،محمد حسین محنتی کا احتجاجی دھرنے سے خطاب.

جماعت اسلامی کے کارکنان انتخابی دھاندلی کے خلاف ایم اے جناح روڈ پردھرنا دیے ہوئے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام جعلی مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کرتے ، فوج کی نگرانی میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔

ہمیں امید ہے کہ چیف جسٹس افتخار چوہدری کراچی کے زخمی ستم رسیدہ اور مجروح عوام کی داد رسی ضرور کرینگے اور کراچی کے عوام کو ان کے حق رائے دہی کے استعمال کا آزادانہ موقع دینگے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کے روز مزار قائد پر جماعت اسلامی کے تحت دیے گئے احتجاجی دھرنے کے شرکا سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ عوام بڑی تعداد میں ہمارے ساتھ ہیں اور ہم حکومت اور الیکشن کمیشن کو مجبور کردینگے کہ وہ عوام کا مطالبہ تسلیم کرے اورکراچی میں دوبارہ انتخابات کرائے۔




محمد حسین محنتی نے کہاکہ ہماری تحریک اور دھرنے جاری رہیں گے ہم تمام جماعتوں کی ایک مشترکہ میٹنگ بھی کرچکے ہیں اور جلد مشترکہ لائحہ عمل بھی سامنے آجائیگا، نسیم صدیقی نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے این اے 250 کے کچھ پولنگ اسٹیشنز پر فوج کی نگرانی میں دوبارہ انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے، اب ان کوفوج کی ضرورت پڑگئی۔
Load Next Story