پشاورپی ٹی آئی میں اختلافات اسدقیصربھی وزارت اعلیٰ کے امیدوار

جماعت اسلامی نے سینئرسمیت خزانہ ،منصوبہ بندی،تعلیم اوربلدیات کی وزارتوں کامطالبہ کردیا.

پی ٹی آئی کے آزاداراکین،شیرپائوسے بھی رابطے، میں ہی وزیراعلیٰ کاامیدوارہوں،پرویزخٹک. فوٹو: فائل

خیبرپختونخوامیں حکومت سازی کے لیے تحریک انصاف اورجماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا دوسراراؤنڈ بھی نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکا۔ جماعت اسلامی نے اہم وزارتوں کامطالبہ کردیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کے لیے تحریک انصاف اورجماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کادوسرارائونڈ ہوا،جس میں تحریک انصاف کی نمائندگی مرکزی جنرل سیکریٹری پرویزخٹک اورسینئرنائب صدراعظم سواتی نے کی جبکہ پروفیسر ابراہیم خان اورشبیراحمدخان نے جماعت اسلامی کی نمائندگی کی۔ ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے سینئروزارت کے ساتھ خزانہ اورمنصوبہ بندی،تعلیم اوربلدیات کی وزارتوں کامطالبہ کیاگیا۔ پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان مذاکرات کے مزیددوربھی ہونگے۔ علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف میں وزارت اعلیٰ کے معاملے پراختلافات پیداہوگئے ہیں۔




صوبائی صدراسدقیصربھی وزارت اعلیٰ کے امیدوارہیں ،نجی ٹی وی کے مطابق پارٹی نے ان کانام وزیراعلیٰ کی حیثیت سے پیش کردیاہے ۔ذرائع کے مطابق اس بات کافیصلہ لاہورمیں ہونے والے تحریک انصاف کے اجلاس میں کیاگیا،جس کی صدارت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کی جبکہ مرکزی جنرل سیکریٹری پرویزخٹک نے اس کی تردید کی اور عمران خان نیانھیں حکومت بنانے کاٹاسک سونپاہے ۔ میں ہی وزیراعلی کاامیدوارہوں،انھوں نے کہاہے کہ حکومت سازی کے لیے تحریک انصاف نے مختلف پارٹیوں اورآزادامیدواروں سے بھی رابطے کیے ہیں، جماعت اسلامی سے باتیں تقریبافائنل ہوچکی ہیں اورجلدحکومت بنانے کی خوشخبری سنائی جائے گی۔ اسد قیصر کے مطابق آزاد ارکان نے ان کا ساتھ دینا کا اعلان کیا ہے تاہم وزیر اعلی کے حوالے سے ابھی پارٹی قیادت نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
Load Next Story