ترسیلات زر10فیصد کے اضافے سے1ارب20کروڑ ڈالر تک جا پہنچیں

گزشتہ ماہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوںنے10کروڑ84لاکھ ڈالرزیادہ وطن بھیجے.

گزشتہ ماہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوںنے10کروڑ84لاکھ ڈالرزیادہ وطن بھیجے، جولائی2011میں1ارب 9کروڑ 63لاکھ ڈالرکی ترسیلات زرموصول ہوئی تھیں فائل فوٹو

بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز نے رواں مالی سال 2012-13 کے پہلے ماہ (جولائی 2012) کے دوران 1 ارب 20 کروڑ 47 لاکھ 10 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے میں آمدہ 1 ارب 9 کروڑ 63 لاکھ 10 ہزار ڈالر کے مقابلے میں 10کروڑ84لاکھ ڈالر یا 9.89 فیصد زیادہ ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران سعودی عرب سے 5.5کروڑ ڈالر،برطانیہ سے 3 کروڑ ڈالر،جی سی سی ممالک سے 2.4 کروڑ ڈالر،امریکا سے2کروڑ ڈالر زیادہ وطن آئے جبکہ متحدہ عرب امارات سے1.7کروڑ ڈالر، یورپی یونین سے 18لاکھ ڈالر اور دیگرممالک سے 48 لاکھ ڈالرکم موصول ہوئے۔


اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2012 کے دوران سعودی عرب سے آمدہ ترسیلات زر سال بہ سال 29 کروڑ 18 لاکھ 30 ہزار ڈالر سے بڑھ کر 34کروڑ 96 لاکھ 60ہزار ڈالر، متحدہ عرب امارات 25 کروڑ76لاکھ 50 ہزار سے کم ہو کر 24 کروڑ5 لاکھ40ہزار ڈالر، امریکا 19 کروڑ48لاکھ 70 ہزار ڈالر سے بڑھ کر21کروڑ53لاکھ ڈالر، برطانیہ 11 کروڑ 85لاکھ50ہزار سے بڑھ کر 14 کروڑ 84لاکھ 90ہزار ڈالر،

جی سی سی ممالک (بشمول بحرین، کویت، قطر اور سلطنت عمان) 11 کروڑ 64 لاکھ 50 ہزار ڈالر سے بڑھ کر 14کروڑ3لاکھ60ہزار ڈالر اور یورپی یونین کے ممالک سے 3 کروڑ 25 لاکھ90 ہزار ڈالر سے کم ہو کر 3 کروڑ 8 لاکھ 30 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر وطن آئیں جبکہ جولائی 2012 کے دوران ناروے، سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے ترسیلات زر کی آمد 8 کروڑ 43لاکھ 70 ہزار ڈالر سے کم ہو کر 7 کروڑ 95 لاکھ 30ہزار ڈالر رہ گئیں۔

Recommended Stories

Load Next Story