ویسٹ انڈین فاسٹ بولر کوٹریل نے ’نو بال آف دی سنچری‘ کرا دی

وارنر پارک میں کوٹریل کی ڈلیوری سیدھی سیکنڈ سلپ کی جانب چلی گئی جس پر امپائر نے فوری طور پر اسے نوبال قرار دے دیا تھا۔

وارنر پارک میں کوٹریل کی ڈلیوری سیدھی سیکنڈ سلپ کی جانب چلی گئی جس پر امپائر نے فوری طور پر اسے نوبال قرار دے دیا تھا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

GILGIT:
بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں ویسٹ انڈین فاسٹ بولر شیلڈن کوٹریل نے 'نوبال آف دی سنچری' کرا دی۔


فاسٹ بولر شیلڈن کوٹریل نے بنگلہ دیش کے خلاف 'نوبال آف دی سنچری' کروائی، یہ واقعہ تیسرے ون ڈے کے دوران پیش آیا تھا جب وارنر پارک میں کوٹریل کی ڈلیوری سیدھی سیکنڈ سلپ کی جانب چلی گئی جس پر امپائر نے فوری طور پر اسے نوبال قرار دے دیا تھا۔ اس گیند پر کوٹریل نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے معذرت کی اور دوبارہ ایکشن کی جانب لوٹ گئے۔

اس میچ میں انھوں نے 9 اوورز میں 59 رنز کی پٹائی جھیلتے ہوئے صرف ایک وکٹ لی تھی۔ کئی دن گزرنے کے باوجود سوشل میڈیا پر اب بھی اس کا چرچہ ہے اور اسے نوبال آف دی سنچری قرار دیا جا رہا ہے۔
Load Next Story