بینظیر قتل کیس پنجاب کی پراسیکیوشن برانچ کو سونپنے کا فیصلہ
نئی حکومت بننے کے بعد کیس ایف آئی اے پراسیکیوٹرزسے واپس لے لیاجائیگا،ذرائع
پنجاب کی پراسیکیوشن برانچ نے سابق وزیراعظم بینظیربھٹوکے قتل کیس کی خود پیروی کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے پراسیکیوٹرز سے یہ کیس واپس لے کر پراسیکیوشن برانچ کے سینئر فوجداری وکلا کو سونپا جائے گا۔ پنجاب میں نئی حکومت کے قیام کے فوری بعد اس فیصلے پر عملدرآمد کیاجائے گا۔
اس بابت یہ قراردیا گیاکہ بینظیربھٹو قتل کیس تھانہ سٹی راولپنڈی میں درج ہے چونکہ یہ پنجاب کے تھانہ کا مقدمہ ہے اس لیے اس کی پیروی بھی وفاقی ایجنسی کے بجائے پنجاب کی پراسیکیوشن برانچ کرے گی۔ قبل ازیں بھی اس مقدمے کی پیروی پنجاب کے پراسیکیوٹرز ہی کررہے تھے مگر وفاق میں پیپلزپارٹی کی حکومت قائم ہونے کے بعد اس کیس کی پیروی ایف آئی اے نے شروع کردی تھی۔