نوازشریف مریم اور کیپٹن ر صفدر سے اہلِ خانہ اور کارکنان کی ملاقاتیں
نواز شریف جس سے ملنا چاہیں گے صرف ان کو اجازت دی جائے گی، جیل عملہ
اڈیالہ جیل انتظامیہ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نوازشریف، کیپٹن (ر) صفدر اور مریم نواز سے ان کے اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں کو شام 4 بجے تک ملاقات کی اجازت دی ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نوازشریف، صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر سے آج ملاقات کا دن ہے اور جیل انتظامیہ نے تینوں مجرمان کو اڈیالہ جیل کانفرنس روم منتقل کردیا ہے۔ کانفرنس روم پہنچنے کے نوازشریف نے اپنے صاحبزادی اور داماد سے ملاقات کی۔ جب کہ تینوں مجرمان سے اہل خانہ اور کارکنان کی ملاقات کا وقت شام 4 بجے تک کا رکھا گیا ہے۔
جیل انتظامیہ کے مطابق حکام نے نوازشریف سے ملاقاتیوں کی مکمل فہرست ترتیب دے دی ہے، ملاقاتیوں کی گاڑیوں کے لیے جیل کا گیٹ نمبر 5 مختص کیا گیا ہے جب کہ سابق وزیراعظم جس سے ملنا چاہیں گے صرف ان کو ہی ملاقات کی اجازت ہوگی، ملاقات کا وقت شام 4 بجے تک رکھا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس نے میڈیا کو نوازشریف سے ملاقات کرنے والوں کی کوریج سے روک دیا ہے اور سیکیورٹی اہلکاروں نے متعدد نیوز چینلرز کی گاڑیوں کو جیل سے دور روک رکھا ہے۔ پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ سی پی او راولپنڈی عباس احسن نے میڈیا ٹیموں کو روکنے کے احکامات دئیے ہیں اور حکم دیا ہے کہ نواز شریف سے ملنے والوں کی میڈیا کوریج نہیں ہونی چاہئے، اس لئے میڈیا کو اس وقت تک آگے جانے نہیں دیں گے جب تک سی پی او اجازت نہیں دیں گے۔