ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر جاں بحق
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ کرامت اللہ کی ذاتی دشمنی تھی، ڈی پی او عارف خان
ڈیرہ اسماعیل خان کی سابق تحصیل ٹانک میں فائرنگ کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر کرامت جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق خیبرپختون خوا کے شہر ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر کرامت اللہ جاں بحق ہوگئے۔ ایلیٹ فورس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کو مین بازار میں ٹریفک پوائنٹ پر نشانہ بنایا گیا اور ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے باآسانی فرار ہوگئے۔
فائرنگ کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر کرامت اللہ شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایلیٹ فورس کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔
ڈی پی او عارف خان کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر گھر سے دفتر جا رہے تھے کہ انہیں راستے میں نشانہ بنایا گیا، ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ کرامت اللہ کی ذاتی دشمنی تھی تاہم قتل کے محرکات کا جائزہ لینے کے لئے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔