سندھ میں 16 مئی کو یوم احتجاج منایاجائے گاامتیاز شیخ

ٹرانسپورٹ، کاروبار بند رکھا جائے، جنرل سیکریٹری فنکشنل لیگ کی پریس کانفرنس

ٹرانسپورٹ، کاروبار بند رکھا جائے، جنرل سیکریٹری فنکشنل لیگ کی پریس کانفرنس. فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل نے انتخابی دھاندلیوں کے خلاف16مئی کو سندھ میں یوم احتجاج منانے کا اعلان کیاہے۔

یہ اعلان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری امتیازاحمد شیخ نے منگل کو پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر غوث بخش مہر، حاجی خدابخش راجڑ، فقیرجادم منگریو، کامران ٹیسوری، سردارعبدالرحیم، مہتاب اکبرراشدی، پیرزادہ سائیں، پپوشاہ، نصرت سحرعباسی، علی اکبرنظامانی اور دیگر موجود تھے۔




امتیازشیخ نے کہاکہ حالیہ انتخابات ملک کی تاریخ کے متنازعہ ترین انتخابات ہیں۔ انتخابی نتائج میں تبدیلیاں اور بدترین دھاندلی کی گئی جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ سندھ سے 8قومی اور 27صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں دھاندلی کی گئی جس کے ثبوت اور شواہد موجود ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ہم نے چیف الیکشن کمشنر کو واضح کیا تھاکہ پیپلزپارٹی پری پول رگنگ کا منصوبہ بنارہی ہے اور نگراںوزیراعلیٰ متنازعہ ہیں لیکن ہماری بات کا نوٹس نہ لیاگیا۔

Recommended Stories

Load Next Story