چیئرمین نیب کو ہٹانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں احتساب بیورو کی وضاحت
میاں محمد نواز شریف نے چیئرمین نیب کو بطور نیول چیف تعینات کیا تھا۔
چیئرمین نیب ایڈمرل (ر) فصیح بخاری اپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہوں گے، ان کی تقرری آئین کے مطابق 4 سالہ مدت کیلیے ہوئی ہے اور عہدے سے ہٹانے کا طریقہ بھی آئین میں درج ہے۔
چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے اور مستعفی ہونے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔ منگل کوترجمان نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیب نے نئی حکومت کو کرپشن کیخلاف اقدامات کے حوالے سے ایک طویل المدتی پلان پیش کرنیکا فیصلہ کیا ہے ، چیئرمین نیب کے عہدے پر تقرری قیاس آرائی ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ میاں محمد نواز شریف نے چیئرمین نیب کو بطور نیول چیف تعینات کیا تھا۔