ق سے ن لیگ میں جانےوالی ماروی میمن ٹھٹھہ سے صوبائی نشست پر بری طرح ناکام

ن لیگ کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنانے والی ماروی میمن نے انتخابات سے کچھ عرصہ قبل ہی نواز شریف کو اپنا قائد مان لیا تھا

ن لیگ کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنانے والی ماروی میمن نے انتخابات سے کچھ عرصہ قبل ہی میاں نواز شریف کو اپنا سیاسی قائد مان لیا تھا فوٹو: فائل

قومی سیاست کے مختلف ادوار میں مختلف سیاسی جماعتوں کی ہمراہی میں چلنے والی ماروی میمن کو حالیہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن سے وابستگی راس نہ آئی۔


ن لیگ کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنانے والی ماروی میمن نے انتخابات سے کچھ عرصہ قبل ہی میاں نواز شریف کو اپنا سیاسی قائد مان لیا تھا۔ سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 88 ٹھٹھہ سے ماروی میمن کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ بمشکل1296 ووٹ حاصل کرسکیں۔ اس حلقے سے پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے اویس مظفر28576 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار محمد عثمان ملکانی رہے جنھوں نے 20990 ووٹ حاصل کیے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس شکست کے بعد ماروی میمن کے سیاسی سفر کی اگلی منزل کیا ہوتی ہے؟۔

Recommended Stories

Load Next Story