عمران خان کے وزیراعظم بننے سے پاک بھارت تعلقات بہتر ہوں گے وسیم باری
ہمسایہ ملک سے عمران خان کے دوستوں کی آمد سے مثبت پیغام جائے گا، سابق چیف سلیکٹر
وسیم باری نے کہا ہے کہ عمران خان کے وزیر اعظم بننے سے پاک بھارت کرکٹ تعلقات بہتر ہوں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم باری نے کہا ہے کہ عمران خان کے وزیر اعظم بننے سے پاک بھارت کرکٹ تعلقات میں بہتری کی امید ہے۔ انہوں نے عمران خان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بھارتی کرکٹرز اور شوبز دوستوں کو حلف وفاداری میں مدعو کرنے کے فیصلے کو سراہا ہے۔
ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ بھارت سمیت دنیا بھر میں عمران خان کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔ ہمسایہ ملک سے ان کے دوستوں کی آمد سے ایک مثبت پیغام جائے گا۔ عمران خان ایک ایسی شخصیت ہیں۔ جن کی خود اعتمادی اور بہادری کے سب قائل ہیں۔ خان صاحب نے کرکٹ کے میدان میں خود کو جس طرح منوایا ہے۔ یقین ہے کہ سیاست میں بھی ملک کی خدمت کرکے عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، اس پر پورا اتریں گے۔