قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے آزاد ارکان کا ن لیگ میں شمولیت کا سلسلہ جاری

مسلم لیگ (ن) کو قومی اسمبلی میں 220 ارکان جبکہ پنجاب اسمبلی میں 300 کے قریب ارکان کی حمایت حاصل ہونے کا امکان ہے۔

مسلم لیگ (ن) کو قومی اسمبلی میں 210 سے 220 ارکان جبکہ پنجاب اسمبلی میں 300 کے قریب ارکان کی حمایت حاصل ہونے کا امکان ہے۔ فوٹو: فائل

قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے آزاد ارکان کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔

پی پی 170 سانگلہ ہل سے آزاد امیدوار طارق محمود باجوہ نے شریف برادران سے ملاقات کی اور مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا، جکہ لودھراں اور ڈیرہ غازی خان سے بھی آزاد امیدواروں نے نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں عبدالرحمن کانجو، سجاد حسین جوئیہ، احمد خان بلوچ ، حافظ عبدالکریم شامل ہیں، رحیم یارخان سے آزاد امیدوار مخدوم خسرو بختیار بھی ملاقات کے لئے رائے ونڈ پہنچ چکے ہیں، مخدوم خسرو بختیار اس سے قبل وزیر مملکت برائے خارجہ امور بھی رہ چکے ہیں، پی ایس 60 سے منتخب ہونے والے ارباب غلام رحیم اور مسلم لیگ (ن) میں رابطہ ہوا جس کے ارباب غلام رحیم نے مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کردیا۔


مشترکہ حکومت سازی کے لئے مسلم لیگ فنکشنل کا وفد جمعرات کے روز شریف برادران سے ملاقات کرے گا جس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا جبکہ بلوچستان سے جام کمال، کوہستان سے آزاد امیدوار زرمین اور فاٹا کے دیگر آزاد امیدواروں نے بھی (ن) لیگ میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

کبیر والہ سے آزاد رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہراج، پنجاب اسمبلی کے حسین جہانیاں اور بہاولنگر سے آزاد رکن قومی اسمبلی اصغر علی شاہ بھی آج نواز شریف اور شہباز شریف سے ملاقات کر کے (ن) لیگ میں شامل ہونے کا اعلان کریں گے، جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کو قومی اسمبلی میں 210 سے 220 ارکان جبکہ پنجاب اسمبلی میں 300 کے قریب ارکان کی حمایت حاصل ہونے کا امکان ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story