قومی ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر عدنان اکمل کا آپریشن
عدنان اکمل کا گردے کی پتھری نکالنے کیلیے لیژر آپریشن کامیاب، ڈاکٹرز کا ایک ہفتہ آرام کا مشورہ
قومی ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر عدنان اکمل کا گردے کی پتھری نکالنے کیلیے آپریشن کامیاب ہو گیا۔
کامران اکمل اور عمراکمل کے بھائی عدنان اکمل کے خاندانی ذرائع کے مطابق ان کا گردے کی پتھری نکالنے کیلیے لیژر آپریشن کامیاب رہا ہے، ڈاکٹرز نے انہیں ایک ہفتہ آرام کرنے کی ہدایت کی ہے۔
عدنان اکمل نے ٹوئٹر پر ہسپتان میں بیڈ پر لیٹے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ میرے لیے دعاکریں کیونکہ مجھے آپ کی دعاﺅں کی ضرورت ہے۔ میرا یقین ہے کہ آپ اپنے گھر والوں اور دنیا کو جو بہترین تحفہ دے سکتے ہیں وہ آپ کا صحتمند ہونا ہے۔
واضح رہے کہ عدنان اکمل پاکستان کی جانب سے 21 ٹیسٹ میچز میں 3 نصف سنچریز کی مدد سے 591 رنز بنا چکے ہیں، انہوں نے 5 ون ڈے انٹرنیشنلز بھی کھیل رکھے ہیں۔