انتخابات میں مبینہ دھاندلی کا پتا چلانے کے لئے الیکشن کمیشن کا نادرا سے رابطہ

بیلٹ پیپرز پر موجود انگوٹھے کے نشانات کی تصدیق کے عمل میں دو ہفتوں کا وقت لگ سکتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے انتخابی دھاندلیوں کا پتہ لگانے کےلئے بیلٹ پیپرز میں ووٹر کے انگوٹھے کے نشانات کی تصدیق پر غور شروع کردیا ہے ۔ فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں انتخابی دھاندلیوں کی شکایات پر تحقیق کے لئے نادرا سے رجوع کرلیا.


ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی دھاندلیوں کا پتا لگانے کےلئے بیلٹ پیپرز میں ووٹر کے انگوٹھے کے نشانات کی تصدیق پر غور شروع کردیا ہے۔ اس سلسلے میں چیئرمین نادرا کو طلب کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب چیئرمین نادرا کا کہنا ہے کہ ان کا ادارہ الیکشن کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون کے لئے تیار ہے، اگر الیکشن کمیشن حکم دے تو نادرا انگوٹھے کے نشانات سے ووٹوں کی تصدیق کرسکتا ہے تاہم بیلٹ پیپرز پر موجود انگوٹھے کے نشانات کی تصدیق کے عمل میں دو ہفتوں کا وقت درکار ہوگا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف، جے یوآئی(ف) ،جماعت اسلامی سمیت متحدہ قومی موومنٹ کے علاوہ دیگر جماعتوں نے مختلف علاقوں میں اپنے مخالفین پر انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا ہے، اس کے علاوہ غیر سرکاری تنظیم نے ملک کے کئی پولنگ اسٹیشنز پر رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد سے زیادہ ووٹ کاسٹ کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے۔
Load Next Story