بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری مزید 2 کشمیری شہید
قابض فوج نے بارہ مولا اور سوپور میں انٹرنیٹ سروس معطل جب کہ تعلیمی ادارے بھی بند کرادیئے
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگری کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بارہ مولا کے علاقے سوپور میں سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیاگیا۔ قابض بھارتی حکام اور کٹھ پتلی سرکار نے بارہ مولا اور سوپور میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے جب کہ تعلیمی ادارے بھی بند کرادیئے۔
گزشتہ روز بھی قابض بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ کے علاقے کھمریال میں بھی دو کشمیری نوجوانوں ظہور احمد اور بلال احمد کو شہید کردیا تھا۔ نوجوانوں کی شہادت کے خلاف مختلف علاقوں میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے اور نہتے مظاہرین کو روکنے کے لیے فوجیوں کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔