ہندو میرج ایکٹ کا ڈرافٹ عید بعد اسمبلی میںپیش ہوگا
کوئی ہندو پاکستان چھوڑنےکا سوچ بھی نہیںسکتا، کیونکہ اس دھرتی نے انہیں جنم دیا،ایم پرکاش اور جگدیش۔
صوبائی وزیر ماہی گیری زاہد بھرگڑی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی آغاز سے ہی ہندو برادری کے حقوق کا تحفظ کر رہی ہے اور اس وقت بھی حکومت ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے ،ایڈووکیٹ ایم پرکاش، ایڈووکیٹ جگدیش اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہندو میرج ایکٹ کا ڈرافٹ عید کے بعد سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
اس وقت عمر کوٹ میں25 ہزارسے زائد ہندو رہائش پذیر ہیں، جو فصلوں اور زرعی ادویہ کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ اس موقع پر ایم پرکاش اور جگدیش نے کہا کہ کوئی ہندو پاکستان چھوڑنے کا سوچ بھی نہیںسکتا، کیونکہ اس دھرتی نے انہیں جنم دیا اور یہاں ان کے آباؤ اجداد کی یادیں وابستہ ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہندوؤں میں بڑھتے ہوئے احساس محرومی کو ختم کرنے اور انہیں تحفظ کا احساس دلانے کے لیے موثر اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ وفاق اور صوبہ میں مختص 5 فیصد کوٹے پر عملدرآمد کروایا جائے۔