قومی اسمبلی کا اجلاس 13 یا 14 اگست کوبلایا جاسکتا ہے نگراں وزیراطلاعات
پہلے اسپیکر پھر ڈپٹی اسپیکر اور آخرمیں وزیراعظم کا انتخاب ہوگا، علی ظفر
نگران وزیراطلاعات علی ظفرکا کہنا ہے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 یا 14 اگست کوبلایا جاسکتا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نگراں وزیراطلاعات علی ظفر کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق 15 اگست کو ہرصورت قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے گا تاہم 13 یا 14 اگست کو اجلاس بلایا جاسکتا ہے جب کہ سب سے پہلے اسپیکر پھر ڈپٹی اسپیکر اور آخرمیں وزیراعظم کا انتخاب ہوگا۔
علی ظفر نے کہا کہ آزاد ارکان کو پورا موقع دیا جائے گا کہ وہ اپنی پسند کی کسی بھی پارٹی میں شریک ہونے کا فیصلہ کرلیں جس کے بعد اقلیتی نشستوں پر ارکان کا فیصلہ ہوتا ہے اور پھر الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نومنتخب اراکین 10 دن کے اندرانتخابی اخراجات کی تفصیل جمع کرائیں۔