جام کمال وزیراعلیٰ اور میرعبدالقدوس بزنجو اسپیکر بلوچستان نامزد

ڈپٹی اسپیکر اور وزراء کے ناموں پر مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا، جنرل سیکریٹری بی اے پی

ڈپٹی اسپیکر اور وزراء کے ناموں پر مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا، جنرل سیکریٹری بی اے پی (فوٹو : فائل)

بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی ارکان نے جام کمال خان کو وزیراعلیٰ اور میرعبدالقدوس بزنجو کو اسپیکر بلوچستان اسمبلی نامزد کردیا۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے جنرل سیکریٹری کا کہنا تھا کہ بی اے پی کے پارلیمانی ارکان نے جام کمال خان کو وزیراعلیٰ بلوچستان اور میر عبدالقدوس بزنجو کو اسپیکر بلوچستان نامزد کردیا ہے جب کہ ڈپٹی اسپیکر اور صوبائی وزراء کے ناموں پر مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔


رہنما بلوچستان عوامی پارٹی نے کہا کہ آج پارلیمانی رہنماؤں کا مشترکہ اجلاس بلایا گیا جس میں یہ فیصلے کیے گئے کیوں کہ پارلیمانی ارکان کا اہم فیصلوں کے دوران ہونا ضروری تھا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں ہماری تعدد 19 ہے جب کہ تحریک انصاف نے بھی صوبے میں ہماری حمایت کا اعلان کیا ہے۔
Load Next Story