بھارت میں مسلمان نوجوان کی زبردستی داڑھی منڈوا کر تشدد کی وڈیو جاری

پولیس نے تینوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔

پولیس نے تینوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔ فوٹو : فائل

بھارت میں 3 افراد نے مسلمان نوجوان کی زبردستی داڑھی منڈوا کر تشدد کی وڈیو جاری کردی۔


بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے مضافاتی علاقے گروگرام میں 3 افراد نے ایک مسلمان نوجوان کو پاکستانی قرار دیتے ہوئے زبردستی اس کی داڑھی منڈوادی۔ اس پر تشدد کیا اور اس کی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر جاری کر دی۔ پولیس نے تینوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔
Load Next Story