عمران خان کا این اے 131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ

ڈاکٹر بابر اعوان فیصلے کو فوری چیلنج کریں گے جس کے لیے انہوں نے تیاری شروع کردی

ڈاکٹر بابر اعوان فیصلے کو فوری چیلنج کریں گے جس کے لیے انہوں نے تیاری شروع کردی (فوٹو:فائل)

عمران خان نے این اے 131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے حکم کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 131 سے ہارنے والے امیدوار سابق وفاقی وزیر سعدرفیق نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر ہائی کورٹ نے مذکورہ حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو عمران خان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے سے روک دیا ہے۔

یہ پڑھیں: این اے 131 سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کا حکم
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے انہوں ںے بابر اعوان کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ ڈاکٹر بابر اعوان فیصلے کو فوری طور پر چیلنج کریں گے جس کے لیے انہوں نے تیاری شروع کردی ہے۔
Load Next Story