عام انتخابات ملک بھر میں ووٹنگ کا تناسب534 فیصد رہا
سب سے زیادہ ووٹ وفاقی دارالحکومت میں ڈالے گئے، سب سے کم ووٹنگ فاٹا میں ہوئی.
عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں ووٹنگ کا تناسب 53.4 فیصد رہا۔
سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ اسلام آباد اور سب دے کم فاٹا میں ریکارڈ کیا گیا۔ اعدادوشمار کے مطابق8کروڑ 3 لاکھ 57 ہزار153رجسٹرڈ ووٹوں میں سے4کروڑ43لاکھ22 ہزار 219ووٹروں نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ اسلام آباد میں رہا جہاں61.8فیصد ووٹ ڈالے گئے۔
یہاں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد6لاکھ26ہزار383ہے جن میں سے3لاکھ 86ہزار843ووٹروں نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ پنجاب میں کل ووٹرز کی تعداد 4کروڑ87 لاکھ29ہزار 595ہے جن میں سے2کروڑ 78لاکھ67 ہزار77افراد نے ووٹ ڈالے۔ اس طرح پنجاب میں ووٹنگ کا تناسب57.2 فیصد رہا۔
سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ72لاکھ 77ہزار 168ہے جن میں سے92لاکھ 18ہزار 384ووٹرز نے ووٹ ڈالے۔ یہاں ٹرن آؤٹ 53.4 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ خیبر پختونخوا میں ایک کروڑ22 لاکھ 95ہزار 764ووٹرز میں سے52لاکھ86ہزار ایک سو نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ یہاں ووٹنگ کا تناسب43 فیصد رہا۔ فاٹا میں سب سے کم ٹرن آؤٹ رہا جہاں13لاکھ 86 ہزار 228 رجسٹرڈ ووٹرز میں سے5 لاکھ 836افراد نے ووٹ ڈالا۔ اس طرح ٹرن آؤٹ36.1 فیصد رہا۔
بلوچستان میں27لاکھ 42 ہزار 15رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن میں سے10لاکھ 62 ہزار 979 ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ ووٹنگ کا تناسب38.8 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔الیکشن کمیشن نے اب تک جو اعدادوشمار جاری کیے ہیں ان میں مسترد شدہ ووٹ شامل نہیں ہیں جن کی شمولیت سے ٹرن آؤٹ میں کچھ فرق پڑ سکتا ہے۔