ڈنمارک میں نقاب پر پابندی کے بعد پہلی سزا مسلم خاتون کو بھاری جرمانہ
قانون کے تحت ایک خاتون کو عوامی مقام میں نقاب پہننے پر جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔
ڈنمارک میں نقاب پر پابندی کے بعد پہلی سزا میں مسلم خاتون کو بھاری جرمانہ کیا گیا ہے۔
ڈنمارک میں نقاب پہننے پر پابندی کے قانون کی منظوری کے بعد پہلی بار اس قانون کے تحت ایک خاتون کو عوامی مقام میں نقاب پہننے پر جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ واقعہ کوپن ہیگن سے 25 کلومیٹر دور ہورشوم قصبے کے ایک شاپنگ مال میں اس وقت پیش آیا جب 28 سالہ نقاب پوش خاتون کا ایک دوسری خاتون سے جھگڑا شروع ہو گیا جو ان کا نقاب اتارنے کی کوشش کر رہی تھی۔
پولیس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جھگڑا شروع ہونے کے بعد انھیں وہاں بلایا گیا اور دونوں عورتوں پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔