افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کا کنڑ میں آپریشن 51 طالبان جاں بحق

کئی ٹھکانے تباہ، ہتھیار ڈالنے والے 150 داعش جنگجوؤں کو عام معافی ملنے کا امکان

کئی ٹھکانے تباہ، ہتھیار ڈالنے والے 150 داعش جنگجوؤں کو عام معافی ملنے کا امکان۔ فوٹو:فائل

افغانستان کے صوبے کنڑ میں افغان فورسز کے آپریشن میں51 طالبان جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

فورسز کی جانب سے طالبان کے خلاف کارروائی غازی آباد اور اسمار کے علاقوں میں کی گئی۔ افغان فورسز کی کارروائی میں جاں بحق ہونے والے طالبان میں اہم رہنما بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق آپریشن میں طالبان کے ہتھیاروں اور ٹھکانوں کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔


دریں اثنا افغان صوبے جوزجان میں داعش کے ایسے جنگجوؤں کو عام معافی دی جا سکتی ہے جنھوں نے رواں ہفتے افغان فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیے تھے۔ حکام کے مطابق ان جنگجوؤں کو سزا سے استثنا مل سکتا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق افغان حکومت اور طالبان کے درمیان حالیہ کچھ عرصے میں افغانستان کے کئی مقامات پر شدید جھڑپیں دیکھی گئی ہیں۔

 
Load Next Story