کوسٹ گارڈز نے 44 تارکین وطن کو حراست میں لے لیا

ناکہ کھاڑی چیک پوسٹ بلوچستان پر دوران چیکنگ مسافر سے 6 کلو حشیش جبکہ دوسرے مسافر سے ساڑھے 4 کلو افیون برآمد کرلی گئی۔

ناکہ کھاڑی چیک پوسٹ بلوچستان پر دوران چیکنگ مسافر سے 6 کلو حشیش جبکہ دوسرے مسافر سے ساڑھے 4 کلو افیون برآمد کرلی گئی۔ فوٹو : فائل

SUKKUR:
پاکستان کوسٹ گارڈز نے 15روز کے دوران سندھ اور بلوچستان کے مختلف مقامات پر کارروائیوں کے دوران حشیش ،افیون اور ہیروئن قبضے میں لے کر6 منشیات کے اسمگلروں کو گرفتار کرلیا جب کہ 44 غیرقانونی تارکین وطن کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق سماج دشمن عناصر کی طرف سے اندورن اور بیرون ملک اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے رحجان کو روکنے کے لیے کوسٹ گارڈز نے اپنی ذمے داری کے علاقوں میں گشت اور چیکنگ میں خاطرخواہ اضافہ کیا ہے جس کے دوران مختلف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، سپرہائی وے کراچی پر 2 ٹرکوں میں چھپائی گئی،کروڑوں روپے مالیت کی چھالیہ قبضے میں لی گئی جبکہ ناکہ کھاڑی چیک پوسٹ بلوچستان پر دوران چیکنگ مسافر سے 6 کلو حشیش جبکہ دوسرے مسافر سے ساڑھے 4 کلو افیون برآمد کرلی گئی ایک اور کارروائی کے دوران گوادر پشیکان روڈ پر چیکنگ کے دوران مسافر سے 100گرام کرسٹل منشیات برآمد کی گئی۔


ساکران روڈ پر ٹرک میں چھپایا گیا 15ہزار لیٹر اسمگل شدہ ڈیزل قبضے میں لے لیاگیا ، پاک ایران بارڈر پر بغیردستاویزات سرحد پار کرنے والے 44 تارکین وطن کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

مسافر سے 6 کلو حشیش جبکہ دوسرے مسافر سے ساڑھے 4 کلو افیون برآمد کرلی گئی ایک اور کارروائی کے دوران گوادر پشیکان روڈ پر چیکنگ کے دوران مسافر سے 100گرام کرسٹل منشیات برآمد کی گئی ، ساکران روڈ پر ٹرک میں چھپایا گیا 15ہزار لیٹر اسمگل شدہ ڈیزل قبضے میں لے لیاگیا ، پاک ایران بارڈر پر بغیردستاویزات سرحد پار کرنے والے 44 تارکین وطن کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

 
Load Next Story