افغانستان میں نیٹو قافلے پر خودکش حملے میں 3 غیر ملکی فوجی ہلاک
خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی نیٹو قافلے کے قریب دھماکے سے اڑادی
افغانستان کے صوبہ پروان میں نیٹو قافلے پر خود کش حملے میں 3 غیر ملکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں نیٹو کے قافلے پر ایک کار سوار نے خود کش حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 3 غیر ملکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں 2 امریکی اور 2 افغانی سپاہی شامل ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جمہوریہ چیک کی حکومت نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک فوجیوں کا تعلق ان کے ملک سے تھا۔
پروان کے گورنر کی ترجمان واحدہ شاہکار نے بتایا کہ ایک تیز رفتار کار صبح 6 بجے نیٹو قافلے کے درمیان آکر زور دار دھماکے سے تباہ ہوگئی۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقہ کا محاصرہ کرکے دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : افغانستان میں 2 خود کش حملوں میں 30 نمازی شہید
ترجمان گورنر کا مزید کہنا تھا کہ حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے، خود کش دھماکے میں نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں اور جلد حملے میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر کردی جائے گی۔ خود کش حملہ آور کی باقیات مل گئی ہیں جسے لیبارٹری بھیجا جائے گا۔ جمہوریہ چیک کی فوج نے حال ہی میں نیٹو مشن کے تحت افغانستان میں 2020 تک اپنے 390 فوجیوں کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔
واضح رہے کہ ضلع گردیز میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران دو خود کش حملوں میں 30 نمازی جاں بحق ہو گئے تھے جب کہ 50 کے قریب زخمی تھے جس کے بعد افغان سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں 50 سے زائد طالبان کی ہلاکت کا دعوی کیا تھا۔