انتخابات میں سیکیورٹی فراہم کرنے پر پاک فوج کے شکر گزار ہیںچیف الیکشن کمشنر

الیکشن کمیشن کےساتھ مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھا جائے گا، آرمی چیف

الیکشن کمیشن کےساتھ مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھا جائے گا، آرمی چیف . فوٹو فائل

چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ انتخابات میں سیکیورٹی فراہم کرنے پر پاک فوج کے شکر گزار ہیں۔


راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم سے ملاقات کی، ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر نے انتخابات میں سیکیورٹی فراہم کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل کیانی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ الیکشن کمیشن کےساتھ مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھا جائے گا اور آئندہ بھی الیکشن کمیشن کو جہاں ضرورت پڑی پاک فوج ہرممکن تعاون کرے گی۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے الیکشن کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنےکا مطالبہ کیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story