خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں کل سے 10 دن کی چھٹی کا اعلان
حکم کی عدم تعمیل پر ریگولیٹری اتھارٹی چھاپے مارے گی اور اسکولوں کو بند کرکے جرمانہ عائد کیا جائے گا
خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور سمیت صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں 10 دن کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا نے پرائمری اور مڈل اسکولوں میں شدید گرمی سے بچوں کی بے ہوشی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر اسکولوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔
حکومتی اعلان کے بعد پیر سے سرکاری و نجی اسکولوں میں 10 روزہ تعطیلات ہوں گی اور 14 اگست کے بعد چھٹیاں ختم ہونے پر اسکولز کھولے جائیں گے۔ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ حکم کی عدم تعمیل پر ریگولیٹری اتھارٹی چھاپے مارے گی اور اسکولوں کو بند کرکے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ خیبر پختون خوا کے میدانی علاقوں میں بعض سرکاری اور نجی اسکولز یکم اگست سے کھول دیے گئے تھے۔