چوہدری نثار ٹیکسلا کے حلقہ پی پی 7 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر ہار گئے
الیکشن کمیشن کےتنائج کےمطابق چوہدری نثار پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 سے 48 ہزار 109 ووٹ حاصل لے کرکامیاب قرارپائے تھے
مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار علی خان پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر تحریک انصاف کے امیدوار سے ہار گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹیکسلا سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 میں ووٹوں کی دوسری بار گنتی ہوئی جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری نثار علی خان ہار گئے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار صدیق خان کو کامیاب قراردے دیا گیا، پی ٹی آئی کے امیدوار صدیق خان نے الیکشن کیشن میں درخواست دائر کی تھی کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرائی جائےجسے الیکشن کمیشن نے منظور کرتے ہوئے حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرائی جس میں صدیق خان کامیاب قرارپائے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق چوہدری نثارعلی خان پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 سے 48 ہزار 109 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرارپائے تھے۔