انتخابات کے روز کراچی دھماکوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز کو مل گئی
سی سی ٹی وی فوٹیج سے صرف دھماکے کی نوعیت کے بارے میں معلومات ملی ہیں ان سے ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی، پولیس
ایکسپریس نیوز کو انتخابات کے روز ہونے والے شہر کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی ہیں، جس سے دھماکوں کی نوعیت کا پتہ لگتا ہے۔
ایکسپریس نیوز کو ملنے والی فوٹیج کے مطابق قائد آباد کے علاقے داؤد چالی کے قریب عوامی نیشنل پارٹی کے پولنگ آفس کے قریب اس وقت دھماکا ہوا جب ووٹنگ کا عمل شروع ہوئے کچھ ہی دیر ہوئی تھی، فوٹیج میں باآسانی دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکے بعد دھوئیں کے گہرے بادل اٹھ رہے ہیں اورلوگ جان بچانے کے لئے بھاگتے ہوئے بھی نظرآرہے ہیں، دہشت گردوں نے جس رکشے میں بارودی مواد رکھا تھا وہ ایک ماہ قبل سائٹ کے علاقے سے چھینا گیا تھا۔
ایکسپریس نیوز کو ملنے والی دوسری فوٹیج ووٹنگ ختم ہونے کے بعد منگھوپیر میں رینجرز کی گاڑی پر ہونے والے خودکش حملے کی ہے ، جس میں موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص نے اپنے آپ کو رینجرز کی گاڑی سے ٹکرا دیا، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے دوسری گاڑی میں سوار اہلکار بھی متاثر ہوئے۔
واضح رہے کہ داؤد چورنگی کے قریب اے این پی کے دفتر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 11افراد جاں بحق اوردوسرے دھماکے میں رینجرز کے 3 اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوئے تھے۔