ایم کیوایم کے خلاف بیان عمران خان نے فردوس شمیم سے وضاحت مانگ لی
عمران خان نے اظہار برہمی کرتے ہوئے اسے ایک غیر ذمہ دارانہ بیان قرار دے دیا
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایم کیو ایم کے خلاف بیان دینے پر فردوس شمیم نقوی سے وضاحت طلب کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کی جانب سے ایم کیو ایم سے متعلق دیے گئے بیان پر پارٹی چیئرمین عمران خان نے اظہار برہمی کرتے ہوئے اسے ایک غیر ذمہ دارانہ بیان قرار دیا ہے۔ عمران خان نے اس ضمن میں فردوس نقوی سے وضاحت طلب کرلی ہے۔
یہ پڑھیں : متحدہ کے ساتھ اتحاد مجبوری تھی، فردوس شمیم
تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ ایسے متنازع بیان پر فردوس شمیم کی سرزنش ہوگی عمران خان جلد انہیں طلب کرکے ان سے بات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کراچی کے صدر کے بیان پر ایم کیو ایم کی قیادت ناراض
نعیم الحق نے مزید کہا کہ یہ پارٹی پالیسی نہیں ہے یہ فردوس شمیم نقوی کی ذاتی رائے ہے ہم نے قومی مفاد میں ایم کیو ایم کو اپنے ساتھ ملایا ہے۔