سعودی عرب کا کینیڈا سے تجارتی و سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان
ہم نےتاریخ میں کبھی بھی داخلی معاملات میں کسی ملک کی مداخلت یا احکامات کو تسلیم نہیں کیا، سعودی وزارتِ خارجہ
سعودی عرب نے کینیڈا سے تجارتی تعلقات ختم کرکے سفیروں کی واپسی کا اعلان کردیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے داخلی معاملات کا الزام عائد کرتے ہوئے کینیڈا کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ سعودیہ میں تعینات کینیڈین سفیر کو نکال کر اپنے سفیر کو وطن واپس بلا لیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سعودی وزراتِ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے پیغام میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کینیڈا کے ساتھ تمام نئے تجارتی اور سرمایہ کاری کے معاہدے روک رہا ہے جس کی وجہ کینیڈین وزارت خارجہ کا بیان ہے جس میں سعودی حکام پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ خواتین اور انسانی حقوق کے گرفتار کارکنان کو فوری رہا کرے۔
سعودی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے اپنی تاریخ میں کبھی بھی داخلی معاملات میں کسی ملک کی مداخلت یا احکامات کو تسلیم نہیں کیا، اس لئے ہم کسی ایسے ملک کے ساتھ تجارتی تعلقات قائم نہیں رکھ سکتے جو ہم پر اپنی مرضی مسلط کرنے کی کوشش کرے، ہم نے سعودی عرب میں تعینات کینیڈین سفیر کو واپس بھیج دیا ہے جب کہ کینیڈا میں تعینات سعودی سفیر کو وطن واپس بلا لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب انسانی حقوق کے کارکنان کی جانب سے ملک میں رائج مردوں کی سرپرستی کے نظام کر ختم کرنے کے احتجاج کیا جارہا ہے اور حکومت کی جانب سے احتجاج روکنے کے لئے کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے۔