ریلوے میں ڈیزل کا بحران شدیدعید پرآمدورفت متاثر ہونیکا خدشہ

واجبات کی عدم ادائیگی پرپی ایس اونے سپلائی کم کردی،معمول کے آپریشنز بھی متاثر

واجبات کی عدم ادائیگی پرپی ایس اونے سپلائی کم کردی،معمول کے آپریشنز بھی متاثر. فائل فوٹو

پاکستان ریلوے میں ڈیزل کا بحران ایک بار پھر شدت اختیا رکر گیا ہے، بھاری واجبات کی عدم ادائیگی اور متعدد مرتبہ چیک بائونس ہونے پر پی ایس او نے ڈیزل کی سپلائی میں کمی کردی ہے جس کے باعث عید الفطر پر ٹرین سروس بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پشاور کوئٹہ، لاہور اور دیگر شہروں میں ٹرینوں کی آمد ورفت میں غیر معمولی تاخیر کا سامنا ہے جس کے باعث ہزاروں مسافر شدید گرمی میں ٹرینوں کے انتظار اور منزل مقصود پر پہنچنے کے لیے پریشان ہورہے ہیں، جنرل منیجر ریلویز جنید قریشی نے تمام ڈویژنل افسران کو ہدایت کی ہے کہ ڈیزل کی وجہ سے کوئی مسافر ٹرین بند نہیں ہونی چاہیے جہاں ضرورت پڑے اوپن مارکیٹ سے ڈیزل کی خریداری کی جائے تاہم مسافر ٹرینوں کے لیے ہزاروں لیٹر ڈیزل مارکیٹ سے بھی نہیں مل رہا ہے جبکہ اس کے لیے نقد ادائیگی کرنا ہوگی جس کے لیے رقم موجود نہیں ہے۔


ریلوے حکام کے مطابق لاہور پشاور ،کوئٹہ، سکھر سمیت متعدد ڈویژنزمیں ڈیزل کا کوٹہ ختم ہونے کے قریب ہے اور ریلوے کے پاس صرف منگل تک ٹرینوں کے لیے ڈیزل رہ گیاہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید ڈیزل نہ ملا توعید پر ٹرین سروس معطل ہوسکتی ہے۔

 

Recommended Stories

Load Next Story