انتخابات میں دھاندلیوں کیخلاف سیاسی جماعتوں کا دھرنا
11مئی کو عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا،مقررین، دوبارہ الیکشن کرانے کامطالبہ
کراچی اور حیدرآباد میں عام انتخابات کے دوران مبینہ دھاندلیوںکے خلاف مختلف سیاسی، مذہبی وقوم پرست جماعتوں کی جانب سے احتجاجی دھرنا دیا گیا ۔
جس کی قیادت جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر، حاجی معین شیخ ، جماعت اسلامی کے عبدالوحید قریشی، شیخ شوکت علی، پاکستان تحریک انصاف کے مستنصر باﷲ ، عثمان کینیڈی، اہلسنت و الجماعت کے مولانا سعید جدون، بلال احمد راجپوت، قومی عوامی تحریک کے نور احمد کاتھیار و دیگرکر رہے تھے۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمشین کے دعوؤں کے بر عکس پورے ملک خصوصاً کراچی اور حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی، 11 مئی کو اصل ووٹرز کو ووٹ ہی نہیں ڈالنے دیے گئے، یہ الیکشن نہیں فراڈ تھا، جس میں عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔
انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نادرا سے ووٹر لسٹ پر انگوٹھے کے نشانات چیک کروائے،اگر شکایاتوں کا ازالہ نہ کیا تو 1977 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے۔ ملک کو توڑنے کی باتیں اور نفرت انگیزبیانات دینے والوں کے خلاف چیف جسٹس پاکستان، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف الیکشن کمیشن نوٹس لیں۔
مقررین نے مطالبہ کیا کہ کراچی اور حیدآباد میں فوج کی نگرانی میں از سر نو انتخابات کرائے جائیں اور غیر جانبدار عملہ مقررکیا جائے، دھرنے کے شرکاء سے ڈاکٹر دیدار بلوچ، مرتضیٰ تھیبو، حسین بخش حسینی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔