معیشت کا براحال عوام مہنگائی سے پریشان ہیں خرم دستگیر
سابق وزیراعظم کا ٹرین مارچ کرنے کا بیان افسوسناک ہے، فرنٹ لائن میں اسداللہ خان سے گفتگو
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر نے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی بدانتظامی کی وجہ سے معیشت کا برا حال ہے اور عوام مہنگائی سے بہت پریشان ہیں،پروگرام فرنٹ لائن میں اینکر پرسن اسداللہ خان سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ جنرل سیلزٹیکس کی مد میں سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا جاتا ہے اور یہ ن لیگ کا ریفارم کردہ ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ الزامات کا ثبوت عدالت میں پیش کردیں ہم ان کا جواب دیں گے۔ عدالت کا احترام سب پر واجب ہے سابق وزیراعظم کا عدلیہ کے خلاف ٹرین مارچ کرنے کا بیان بہت افسوسنا ک ہے۔ ہمیں احتساب ایکٹ بنا کر کسی ایک ادارے یا ایجنسی پر متفق ہوجانا چاہیے تاکہ الزامات کی تحقیقات ہوسکیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما یاسمین مصباح الرحمٰن نے کہاکہ اگر دوسرے وزیراعظم کو بھی گھر بھیج دیا گیا تو یہ ملک کی بدنصیبی ہوگی۔
عوام پیپلزپارٹی سے ناراض نہیں، لوڈشیڈنگ کے خلا ف احتجاج ملک کے تمام شہروں میں ہوئے، صرف سندھ میں نہیں ہوئے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے کہاکہ تحریک انصاف شیخ رشید سے کوئی الحاق نہیں کررہی۔ تحریک انصاف 15 ستمبر کو پارٹی میں الیکشن کرارہی ہے۔