12ویں لکس اسٹائل ایوارڈ کیلیے 22 کیٹیگریز کا اعلان ہوگیا
ہرکیٹاگری پانچ ناموں پرمشتمل ہے ان ناموں کوچننے میں تین مختلف جیوریزنے اپنے فرائض انجام دیے ہیں
DHAKA:
12ویں لکس اسٹائل ایوارڈکے لیے 22 کیٹیگریز کا اعلان ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزان کیٹاگریزکااعلان کیاگیاہے جس میں ڈرامہ ،فیشن،میوزک فلم پرزیادہ زوردیاگیاہے 12ویں لکس اسٹائل ایوارڈکے لیے جو22کیٹیگریزترتیب دی گئی ہیں ان میں ہرکیٹاگری پانچ ناموں پرمشتمل ہے ان ناموں کوچننے میں تین مختلف جیوریزنے اپنے فرائض انجام دیے ہیں جیوری کاکہنا ہے کہ اس کام کوسرانجام دینے میں ہمیں بے پناہ مشکلات کاسامنا ہواہے ۔12ویں لکس اسٹائل ایوارڈکے لیے اس مرتبہ 2012میں بنائی جانے والی کسی بھی پاکستانی فلم کانام زیرغورنہیں آیا۔جب کہ ٹیلی ویژن ڈراموں کو8مختلف کیٹاگریزمیں ڈیوائڈکیاگیاہے۔اس کیٹاگری کومنتخب کرنے کے لیے عوام کے ووٹوں کی مددلی جائے گی جب کہ بہترین ڈائریکٹرز اور ڈرامہ نگار کا فیصلہ جیوری کریگی۔
اس بار لکس ایوارڈ میں جن فنکاروں کانام زیرغورآیاہے انھیں منتخب کرنے میں جیوری کوبے حدمشکلات کاسامنا رہے گانئے لوگوں کی انڈسٹری میں آمد سے مقابلہ سخت ہوچکاہے۔ لکس اسٹائل ایوارڈ کے لیے اس بارجن فنکاراروں کے نام سامنے آئے ہیں ان میں حنادلپزیر،مائرہ خان،مہوش حیات، صباحمید، صباقمرشامل ہیں بہترین ٹی وی سیٹلائٹ ڈرامے کے لیے عدنان صدیقی،فیصل قریشی، فواد خان، عمران اسلم شہود علوی، بہترین ٹی وی ڈائریکٹرز کے لیے آمنہ نواز، حسام حسنین، کاشف نثار،ندیم بیگ، سرمد کھوسٹ، بہترین ڈرامہ نگار کے لیے آمنہ مفتی،فائزہ افتخار،خلیل الرحمان، سیما مناف، عمیرہ احمد،بہترین میوزک ایلبم کے لیے سجاد علی' چار بالش' عثمان ریاض،عائشہ عمر' خاموشی' نوبہار' ساجد اور ذیشان کے نام شامل ہیں اسی طرح دیگرکیٹاگریز کو بھی ترتیب دیاگیاہے اب دیکھنا یہ ہے کہ قسمتے کاستارہ کس کس کے لیے چمکتاہے۔