بھارتی کرکٹ کا دامن ایک بار پھر کرپشن سے داغدار
دہلی پولیس نے کھلاڑیوں کی فون کالز ٹیپ کر کے بھانڈا پھوڑا، 10 سٹے بازبھی گرفتار، منہ پر کالا کپڑا باندھ کرعدالت۔۔۔
آئی پی ایل نے بھارتی کرکٹ کا دامن ایک بار پھر کرپشن سے داغدار کر دیا، اس بار ٹیسٹ کرکٹر شری شانتھ کے ہمراہ فرسٹ کلاس پلیئرز انکیت چھاون اور اجیت چنڈیلا نے دولت کی لالچ میں اپنا کیریئر تباہ کر دیا۔
تینوں کا تعلق راجستھان رائلز سے ہے، دہلی پولیس نے فون کالز ٹیپ کر کے بھانڈا پھوڑا، پلیئرزکے ساتھ 10 سٹے بازوں کو بھی گرفتار کیا،انھیں منہ پر کالا کپڑا باندھ کر شام کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا فیصلہ ہوا، پولیس کمشنر کے مطابق رواں ایونٹ کے3 میچز میں فکسنگ ہوئی، تینوں بولرز نے اوور میں مخصوص رنز دینے کیلیے رقوم وصول کیں، سٹے بازوں کو الرٹ کرنے کیلیے اشارے بھی طے کیے گئے، فکسنگ کو ممبئی مافیا کے ارکان نے آرگنائز کیا، اس کا ماسٹر مائنڈ بیرون ملک مقیم ہے،انھوں نے بتایا کہ ہم نے اپریل سے پلیئرز اور سٹے بازوں پر نظر رکھی ہوئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل میں ہر سال ہی کئی تنازعات سامنے آتے ہیں، گذشتہ برس بھی چند غیرمعروف کھلاڑی اسپاٹ فکسنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے، اس بار ٹیسٹ فاسٹ بولر شری شانتھ پولیس کے ہتھے چڑھ گئے، راجستھان رائلز کے ساتھی پلیئرز انکیت چھاون اور اجیت چنڈیل بھی لاک اپ میں بند ہوئے، دہلی پولیس نے تینوں پر اسپاٹ فکسنگ کے عوض لاکھوں روپے وصول کرنے کا الزام لگایا، اس کیس میں7 بکیز ممبئی اور3 دہلی سے گرفتار ہوئے جبکہ مزید 2 کی دارلحکومت میں تلاش جاری ہے، ان تمام پر دھوکا دہی کی دفعہ420 اور مجرمانہ سازش کی دفعہ120 بی عائد کی گئی، انھیں منہ پر کالاکپڑا باندھ کر شام کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا فیصلہ ہوا۔
دہلی پولیس کمشنر نیرج کمار نے رواں ایونٹ کے 3 میچز میں فکسنگ کی تفصیلات پریس کانفرنس کے دوران بتائیں، انھوں نے کہا کہ تحقیقات کے نتیجے میں مزید سٹے بازوں کو بھی گرفتار کیے جانے کا امکان ہے، کسی بھی میچ کے نتائج فکسڈ نہیں کیے گئے بلکہ مخصوص حصے پر شرطیں لگائی گئیں، راجستھان رائلز کا5مئی کو جے پور میں پونا واریئرز،9 تاریخ کو موہالی میں کنگز الیون پنجاب اور15 مئی کو ممبئی انڈینز سے میچ اسپاٹ فکسنگ کا شکار ہوا۔
دہلی پولیس کے اسپیشل سیل چیف سنجیو یادو نے تینوں بولرز کے مذکورہ اوورز کی ٹیلی ویژن فوٹیج دکھاتے ہوئے بتایا کہ کس طرح پلیئرز نے وہی کیا جو بکیز سے طے ہوا تھا، پولیس نے یہ گفتگو ٹیپ کر لی تھی،کھلاڑیوں نے کام سے قبل بکیز کو الرٹ کرنے کیلیے گھڑی،کلائی کے بینڈ، گلے کی چین اور تولیے کی مدد سے مخصوص اشارے دیے، بولرز سے کہا گیا کہ باہمی رضامندی سے طے شدہ اپنے دوسرے اوور میں کم از کم اتنے رنز دیں جن کے بارے میں سٹے بازوں کو پہلے ہی بتا دیا گیا ہو، پلیئرز سے سگنل ملنے کے بعد بکیز بھاری شرطیں لگا کر بڑا منافع کماتے۔
اجیت چنڈیلا کے بارے میں بتایا گیا کہ پونے واریئرز سے مقابلے کے دوسرے اوور میں 14 رنز دینے کیلیے انھوں نے20 لاکھ روپے وصول کیے مگر بکیز کو شرطوں کیلیے اشارہ دینا بھول گئے،اس سے دونوں پارٹیز میں اختلافات ہوئے، بکیز نے بقیہ20 لاکھ دینے کے بجائے ایڈوانس میں دی گئی اتنی ہی رقم واپس مانگ لی، بھارت کی جانب سے 27 ٹیسٹ کھیلنے والے شری شانتھ پر الزام عائد کیا گیا کہ کنگز الیون سے میچ کے دوران ایک اوور میں 13رنز دینے پر انھوں نے اپنے قریبی دوست جیجو کی معرفت سے بکیز سے40لاکھ روپے وصول کیے،انھوں نے دوسرے اوور میں تولیہ ٹراؤزر میں رکھ کر سٹے بازوں کو سگنل جبکہ وارم اپ اور ایکسرسائز کر کے شرطوں کیلیے کچھ وقت بھی دیا۔
ساتھی کھلاڑی انکیت چھاون بھی ممبئی انڈینز کیخلاف میچ میں60 لاکھ روپے کے عوض اوور میں 14رنز دینے پر آمادہ ہو گئے بلکہ ایک رن زیادہ ہی بنوا دیا، پہلی گیند پر چھکا لگا،اگلی پر2رنز بنے جبکہ تیسری پر پھر چھکا لگ گیا، اگلی تین بالز پر صرف ایک ہی رن بن سکا۔ نیرج کمار نے مزید کہا کہ فکسنگ کو ممبئی مافیا کے ارکان نے آرگنائز کیا، اس کا ماسٹر مائنڈ بیرون ملک مقیم ہے، انھوں نے بتایا کہ ہم نے اپریل سے پلیئرز اور سٹے بازوں پر نظر رکھی ہوئی تھی،شری شانتھ اور دیگر دو ساتھی کھلاڑیوں کو بدھ کی شب میچ کے بعد دہلی پولیس نے ممبئی میں گرفتار کیا، بعد ازاں انھیں پوچھ گچھ کیلیے دارلحکومت لے جایا گیا۔
واضح رہے شری شانتھ پہلے بھی کئی تنازعات میں الجھ چکے ہیں، 2008 میں آئی پی ایل میچ کے بعد ہربھجن سنگھ کے تھپڑ نے انھیں رلا دیا تھا۔ کرکٹ میں اب میچ کے بجائے اسپاٹ فکسنگ عروج پر ہے،2010 کے انگلینڈ سے لارڈز ٹیسٹ میں پاکستانی کرکٹرز آصف اور عامر نے سٹے بازوں سے رقم لے کر نو بالز کی تھیں،اس واقعے میں ان کے ساتھ کپتان سلمان بٹ بھی شامل تھے، تینوں کو ایجنٹ مظہر مجید کے ساتھ جیل کی سزا ہوئی جبکہ اب آئی سی سی کی جانب سے کرکٹ سے دوری کی پابندی بھگت رہے ہیں۔