سرکاری گھروں کا قبضہ چھڑانے کے لیے آپریشن جاری
اسلام آباد اورکراچی میں230 گھرخالی کرالیے گئے، لاہورمیں جلدآپریشن متوقع
وزارت ہاؤسنگ کی طرف سے سرکاری رہائشگاہوں کا غیرقانونی قبضہ چھڑانے کے لیے رینجراور پولیس کی مدد سے آپریشن جاری۔
اسلام آباد اور کراچی میں اب تک230 رہائشگاہوں کوخالی کرایاجاچکا ہے،کراچی سے28 جبکہ اسلام آبادسے202رہائشگاہیں خالی کر ائی گئیں ،ادھرلاہور میں بھی غیر قانونی قابضین کیخلاف رواں ہفتے کارروائی شروع کردی جائیگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے سرکاری رہائشگاہیں خالی کرانے میں رکاوٹیں اورمشکلا ت کاسامنا ہے تاہم توقع ہے کہ رینجرزکے تعاون سے کئے جانیوالے آپریشن کے نتیجے میں جلد تمام قبضے چھڑا لئے جائیں گے۔