ایفی ڈرین کیس سندھ ہائیکورٹ میں حنیف عباسی کی حفاظتی ضمانت منظور

فاضل بینچ نے 5لاکھ زرضمانت کے عوض 3ہفتے کے لیے حفاظتی ضمانت منظورکی

فاضل بینچ نے 5لاکھ زرضمانت کے عوض 3ہفتے کے لیے حفاظتی ضمانت منظورکی : فوٹو ایکسپریس

SANTIAGO:
سندھ ہائیکورٹ نے ایفی ڈرین کوٹا الاٹمنٹ کیس میں ملوث پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں تین ہفتے میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے،

راولپنڈی سے منتخب رکن قومی اسمبلی پیر کو شوکت حیات ایڈووکیٹ کے ہمراہ سندھ ہائیکورٹ میں ہوئے ، جسٹس مقبول باقر پر مشتمل سنگل بینچ کے روبرو دائر درخواست میں شوکت حیات ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ ایفی ڈرین کیس میں اس سے پہلے بھی موسی گیلانی سمیت متعدد ملزمان کی اس عدالت نے حفاظتی ضمانت منظور کی ہے اور حنیف عباسی بھی متعلقہ عدالت میں اپنا دفاع کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں ہراساںکیا جارہا ہے اور گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں،ان کی حفاظتی ضمانت منظورکی جائے،


فاضل بینچ نے مقدمے کے حقائق سے قطع نظر 5لاکھ روپے زرضمانت کے عوض تین ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔دریں اثناء لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس خواجہ امتیاز احمد اور جسٹس عباد الرحمن لودھی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ممنوعہ کیمیکل ایفی ڈرین کوٹا الاٹمنٹ اسکینڈل میں نامزد وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین اور رکن قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی کی عبوری ضمانتوں میں 27اگست تک توسیع کردی اور حکم دیا ہے ۔

 

Recommended Stories

Load Next Story