بڑی اسکرین پر دوبارہ آ کر جلد چاہنے والوں کو سرپرائز دوں گی جیا علی
اپنی زندگی کو کامیابی کی راہ پرگامزن رکھنے والے بہت کم ہیں،ایسے لوگ نوجوانوں کیلیے مشعل راہ بن جاتے ہیں، اداکارہ
اداکارہ وماڈل جیا علی نے کہا ہے کہ بڑی اسکرین پر دوبارہ آ کر جلد چاہنے والوں کو سرپرائز دوں گی۔
اداکارہ وماڈل جیا علی نے ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ سے اپنی زندگی میں کچھ ایسا کرنا چاہتی تھی جس سے میرانام تو ہو لیکن اس کام کی وجہ سے دنیا بھرمیں پاکستان کا نام بھی روشن ہو۔ اس سلسلہ میں جب شوبزکی دنیا میں انٹری دی توکبھی نہیں سوچا تھا کہ اس کام کی بدولت میری پہچان بنے گی، بس ایک ہی بات ذہن میں تھی اورآج بھی ہے کہ اپنا کام ایمانداری، محنت اورلگن سے کرنا ہے، جوکسی بھی شعبے میں آگے بڑھنے کیلیے سب سے ضروری بات ہے۔
جیا علی نے کہا کہ فیشن کی دنیا میں قدم رکھا اوروہاں سے بہترکام کرتے ہوئے ایک دن بڑے پردے کیلیے منتخب ہوئی۔ پہلی ہی فلم نے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پرپہنچادیا۔ ماریشس جیسی دنیا کی خوبصورت لوکیشن پر عکسبند ہونے والی فلم نے جہاں مجھے ایک نئی پہچان دی، وہیں مجھے اپنی کامیابی کی ذمہ داری بھی محسوس ہونے لگی۔
اداکارہ نے کہا کہ اگرمیں چاہتی توپہلی بڑی کامیابی کے ملنے پربھٹک جاتی مگرمیں نے ایسا نہ کیا اورثابت قدمی کے ساتھ اپنا فنی سفرشروع کیا جوآج تک جاری ہے۔ اس دوران فیشن، فلم اورٹی وی کے شعبوں میں بہت کام کیااورآنے والے دنوں میں ناظرین مجھے منفردکرداروں میں دیکھیں گے جہاں تک بات بڑی اسکرین پر دوبارہ آنے کی ہے تویہ میرے چاہنے والوں کیلیے سرپرائز ہوگا۔