نوازحکومت معیشت میں بہتری لائے گیامریکی تھنک ٹینک

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بڑی تبدیلی کاامکان نہیں،داخلی مسائل کاسامناہوگا

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بڑی تبدیلی کاامکان نہیں،داخلی مسائل کاسامناہوگا فوٹو : فائل

امریکی تجزیہ نگاروں کا کہناہے کہ نوازشریف حکومت میں پاکستانی معیشت میں بہتری تاہم دہشت گردی کے خلاف جنگ کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا امکان نہیں۔


امریکی تھنک ٹینک مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام 'پاکستان کے عام انتخابات' پر سیمینارمیں مقررین کاکہنا تھاکہ تبدیلی کے خواہاں عوام نے نوازشریف کے تجربے پر بھروساکیا۔

جنھیں داخلی محاذ پر کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وہ کامیاب نہ ہوئے تو عمران خان آئندہ انتخابات میں پہلے سے زیادہ کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت مرکز کے لیے مشکلات کھڑی کرسکتی ہے۔
Load Next Story